نظریہ پاکستان مارچ شیڈول کے مطابق ہرصورت ہوگا ، پیر عنایت الحق 

Aug 12, 2022


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان پنجاب کے امیر و رکن مرکزی مجلس شوری علامہ پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری نے کہا کہ نظریہ پاکستان مارچ اپنے شیڈول کے مطابق ہرصورت ہوگا جس سے قائد تحریک صاحبزادہ حافظ محمد سعد حسین رضوی خصوصی خطاب کریں گے وطن عزیز ہمارے اکابرین نے بنایا ہے پاک دھرتی کی بنیادوں میں ہمارے بزرگوں کا خون شامل ہے جشن آزادی شایان شان طریقے سے منائیں گے 13اگست بروز ہفتہ شام 4بجے لیاقت باغ کارکنان اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابسطہ افراد پاکستانی پرچم ہاتھوں میں لیکر پہنچیں پاک دھرتی کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے وطن کی خاطر قربانیاں دینے والوں کوخراج عقیدت پیش کیا جائے گا بانیان پاکستان علما کرام ومشائخ اہلسنت اور قائد اعظم محمد علی جناح علامہ اقبال اور دیگر کی بلندی درجات کیلئے تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی سربراہ صاحبزادہ حافظ محمد سعد حسین رضوی خصوصی دعا کریں گے افواج پاکستان وطن عزیز کے دفاع کی ضامن ہے کسی کو بھی افواج پاکستان کو تقسیم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے پاک افواج کو بغاوت پراکسانے کی پاداش میں شہباز گل ہی نہیں عمران خان کوبھی گرفتار کیاجائے اس گھنانا جرم اور خطرناک ترین سازش کی تیاری پر تحریک انصاف پر پابندی لگائی جائے۔ 

مزیدخبریں