اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ٹوگو کے وزیر خارجہ رابرٹ ڈسی نے ایک وفد کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کا دورہ کیا اور تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے کیونکہ دونوں ممالک متعدد شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تجارت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹوگو اور پاکستان کو دو طرفہ تجارتی تعلقات کی پائیدار ترقی کے لیے ایک طریقہ کار تیار کرنا چاہیے تاکہ باہمی طور پر فائدہ مند نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹوگو کے ساتھ قریبی تعاون کو فروغ دے کر افریقی خطے کی مارکیٹ تک بہتر رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹوگو اور پاکستان کے درمیان تجارت میں اضافہ دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند نتائج پیدا کرے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شکیل منیر نے ٹوگو کے وزیر خارجہ رابرٹ ڈسی اور ان کے وفد کا آئی سی سی آئی میں پرتپاک استقبال کیا۔
اور چیمبر کا مختصر تعارف ان کے سامنے پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے افریقہ کے ساتھ تجارت و برآمدات کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
پاکستان کےساتھ تجارتی تعلقات فروغ دینا چاہتے ہیں،وزیر خارجہ ٹوگو
Aug 12, 2022