امام حسےنؓ نے قربانی دےکر تا ابد پرچم اسلام کو سربلند کردےا،خانم قمر زہرا 

Aug 12, 2022


راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) انجمن دختران اسلام، ام البنین ڈبلیوایف کے زیراہتمام جامعہ المرتضی مجلس سوئم شہدائے کربلامنعقدہوئی جس میں خواتین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے خطیبہ خانم قمر زہرا (فاضلہ قم )نے کہا کہ امام عالی مقام حسےن ؑ ابن علی ؑنے اللہ کے نام اور دےن اسلام کی سربلندی کےلئے اپنی اور اپنے پےاروں کی لازوال قربانےاں پےش کر کے تا ابد پرچم اسلام کو سربلند کردےا۔انہوں نے کہا کہ حسینیت کا دم بھرنے والے حق کی راہ میں کسی صعوبت ،پابندی اور رکاوٹ کو ہر گز خاطر میں نہیں لاتے کیونکہ امام عالی مقام ؑ نے جبر ناروا سے مفاہمت نہ کرنے اور الہی اصولوں کی پیروی کرنے کیلئے ہر قسم کی تکالیف کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنے کا وہ عزم اور حوصلہ دنیا کو سکھایا جس پر آج بھی ظلم حیران و پریشان ہے،انہوں نے کہا کہ فاطمہ ؑ کے چاند نے اسلام کو اپنے خون سے سیراب کیا اور قیامت تک کیلئے باضمیر انسانوں کو عزت و شرافت،کرامت اور صبر واستقامت کا وہ درس دیا جس سے استفاد ہ کرکے ہم آج بھی بڑے سے بڑے ظالم و جابر کا سر خم کرسکتے ہیں۔ ۔مجلس میںعابدہ فروا نقوی ،ذاکرہ تطہیر زہرا ،ذاکرہ نادیہ ناظمہ نذیر نے مرثیہ خوانی کی ۔ بعدازاںماتم داری کی گئی۔مجلس عزا میں منظور کردہ قرار داد کے ذریعے نیشنل ایکشن پلان کی ہر شق پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا۔

مزیدخبریں