کراچی (نیوز رپورٹر ) اللہ اکبرتحریک کراچی پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر پیغام پاکستان کارواں کا انعقاد کرئے گی۔کارواں سہہ پہر 3 بجے حسن اسکوائر سے مزارقائد تک جائے گا۔ کارواں سے سندھ کے صدر فیصل ندیم ، کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان سمیت دیگر راہنما خطاب کریں گے۔پیغام پاکستان کارواں کے متعلق کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے کہا ہے کہ آزادی اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے۔ ہمارے بزرگوں نے بے شمارقربانیوں کے بعد پاکستان حاصل کیا۔ آج نوجوان نسل آزادی کے حصول کے مقصد سے نابلد ہو چکی ہے۔ ہمیں آزادی کے مقاصد کو سمجھنا ہو گا۔ ہم 14 اگست یوم آزادی کے دن پیغام پاکستان کارواں کا انعقاد کررہے ہیں۔شہر بھر سے قافلے سبز ہلالی پرچم لہراتے حسن اسکوائر پہنچیں گے۔ سہہ پہر 3 بجے پیغام پاکستان کارواں حسن اسکوائر سے مزار قائد کی جانب رواں دواں ہو گا۔ اہل کراچی سے بھر پور شرکت کی اپیل ہے۔
اللہ اکبر تحریک
اللہ اکبر تحریک 14 اگست کو پیغام پاکستان کارواں کا انعقاد کرے گی
Aug 12, 2022