پاکستان سنی تحریک‘ یوم آزادی ”وفائے پاکستان“ کے طور پر منائیگی

Aug 12, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ آزادی دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہے ،پاکستان کا یوم آزادی وفائے پاکستان کے طور پر بنائینگے ،یوم آزادی اکابرین پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور اللہ عزوجل کا شکرادا کرنے کا پیغام دیتی ہے،پاکستان سنی تحریک کے تحت آزادی پاکستان©©©" وفائے پاکستان" کے طور پر منایا جائیگا ،ملک بھر میں یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں پرچم کشائی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ،پاکستان اسلامی ریاست ہے ملک میں انشاءاللہ جلد نظام مصطفی کا نفاذ ہوگا ،کراچی سمیت ملک بھر کے تما م صوبائی وڈویژن ،ڈسٹرکٹ وسیکٹر کنوینریوم آزادی کے سلسلے میں وفائے پاکستان ریلی ،کانفرنسز،وسمینار کا انعقاد کریں ، ،سرسبز وشادب پاکستان صحت مند معاشرے اورترقی وخوشحالی کی ضمانت ہے ،انشاءاللہ ملک بھر میں یوم آزادی کے ساتھ شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا جائےگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر یوم آزادی کے سلسلے میںتنظیمی عہدیدران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کےلئے سیاسی،اخلاقی اور ایمانی حمایت جاری رکھیں گے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں اتحاد ویکجہتی کو فروغ دے کر ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا ،بھارت مقبوضہ کشمیر میں کھلی دہشتگردی کررہا ہے دوسری طرف پاکستان میں انتہاپسندی کو فروغ دے کر انتشار پھیلانے کے درپے ہے ،پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے بیرونیایجنڈے پر گامزن ہیں ،سرحدوں پر تپتی ہوئی دھوپ میں اور رات کی تاریکی میں پاک فوج کے جوان ہی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں ،عوام جو رات کی تاریکی میں نیند کے مزے لے رہے ہوتے ہیں وہاں فوج کے جوان سرحد وں کی حفاظت کرتے ہیں ،دہشتگردی کے خلاف اور ملک کی سلامتی کےلئے پاک فوج کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے ،اداروں کا احترام سب پر لازم ہے ہر محب وطن پاکستانی پر اداروں کا احترام کرنا آئینی فرض ہے ۔
اعجاز قادری

مزیدخبریں