کراچی (نیوز رپورٹر) آج کا دن ہم سب کے لیے یادگار دن ہے اس دن قائد ملت لیاقت علی خان نے اس وقت کی قانون ساز اسمبلی میں پاکستان کا قومی
پرچم متعارف کروایا تھا یہ با ت پا کستا ن پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے پیام پاکستان ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کمیٹی کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک پاکستان ہمارے آباو¿اجداد کی انتھک محنت اور بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل ہوا اس لیے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے قیام اور اس کی ترقی میں پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کی خدمات سے انکار ممکن نہیں ہے اگر ان کو شہید نہیں کیا جاتا یا ان کے اصل قاتلوں کو عبرتناک سزا دی جاتی تو ملک میں آمریت نہیں آتی اور جموریت مسلسل پھلتی پھولتی رہتی۔ فلیگ اسٹاف ہاو¿ س کراچی میں منعقدہ تقریب میں مختلف اسکول کے بچوں نے قومی ترانہ پڑھا جب کہ شرمیلا فاروقی نے ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کی مناسبت سے کیک کاٹا اور پرچم کشائی بھی کی۔ تقریب میں میڈیا سے وابستہ افراد، مختلف تنظیموں کے نمائندے اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرمیلا فا رو قی