کراچی ( نیوز رپورٹر) اہل بیت سے عقیدت و محبت اصل ایمان ہے۔ خلفائے راشدین ، عشرہ مبشرہ و اصحابِ رسول سے بغض و عناد ایمان سے دوری اور ان سے محبت راہ نجات ہے۔ حسینیت حق کی فتح اور یزیدیت کی موت ہے۔مسلمانوںمیںفرقہ واریت ،تشدد ،منافرت پھیلانے والے حسینی نہیں بلکہ یزیدی اور استعماری قوتوں کے آلہ¿ کار ہیں۔یہ باتےں تحریک اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے صدر پیر سید ارشدعلی کاظمی القادری نے محافل محرم الحرام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی سربلندی اور ظلم کے خلاف حق کے لئے جان قربان کردینا پیغام حسینی ہے۔ مسلم امہ بلاامتیاز رنگ ومسلک دین و ایمان کے دشمن عالمی استعمار وامریکی ،اسرائیلی، بھارتی انسانیت سوز وحشیانہ مظالم کے خلاف کردار حسینیؓ اداکرنے کیلئے متحد و بیدار ہو جائے۔ انہوں نے بلوچستان اور ملک کے دیگر علاقوںمیں بارشوں اور سیلاب سے متاثرین اور پاک فوج سانحہءہیلی کاپٹرکے شہداءکے خاندانوں سے دلی دکھ ، تعزیت و ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے ہندوستان وکشمیر میںمسلمانوں کے خلاف جاری ظلم وستم،دہشت گردی اور جارحیت کے خلاف افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے فلسطین ،کشمیر،یمن،شام،برما اور دنیابھرکے مظلوم مسلمانوں اورملکی امن و استحکام و خوشحالی کے لئے خصوصی دعاکی۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ محرم الحرام ہمیں محبت و اتحادقائم کرنے کادرس دیتاہے، آپس کی نفرتوںکو پس پشت ڈال کر اسلام کے زریں اصولوں کو اپنانے کی ضرورت ہے، محبتوں کو فروغ دے کر ملک کو تبا ہی سے بچانے کاعہد کیاجائے،آج اسلام دشمن قوتیں اپنے مذموم مقا صد کے لیے مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر انہیں کمزور کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ امام حسین ؓ نے میدان کربلامیں اپنے خاندان کی قربانی دے کر دنیاکویہ پیغام دیاکہ ابتدااپنے گھر سے کی جائے ، آپؓ نے باطل کے سامنے سرنہ جھکاکر حق کا پرچم سربلند کیا۔ حضرت فاروق اعظم ؓ نے نظام اسلام کے عملی نفاذ کا حق ادا کر دیا۔ حضرت فاروق اعظمؓ وامام حسینؓقیامت تک حکمرانوں کیلئے درسگاہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ غلبہ اسلام اور نصرتِ دین کیلئے آپؓ ہمیشہ پہلے محاذ پر نظر آئے۔ حضرت فاروق اعظمؓ کا آج بھی باطل پر رعب طاری ہے۔ حضرت فاروق اعظمؓ کا انداز حکمرانی سلاطین و ملوک کیلئے مشعل راہ ہے۔ آپؓ کے عہد خلافت میں شرعی حدوود کے نفاذسے معاشرتی برائیوں اور معاشرتی مظالم کا خاتمہ ہو گیا۔حضرت فاروق اعظم ؓ کی انتظامی صلاحیت سے سلاطینِ عالم نے خوشہ چینی کی۔ آپ کے فیصلے ججز اور قاضیوں کیلئے نصاب کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ حکمران حضرت فاروق اعظم ؓکے طرز حکمرانی کو اپنائیں تو ملک امن و خوشحالی کا گہوارہ بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مراد رسول حضرت سیدنا عمر فاروق ؓکے اسلام قبول کرنے سے اسلام کو تقویت ملی اور کفر کی گردن ٹوٹ گئی،تمام صحابہ کرام مرید رسول ہیں فاروق اعظم ؓمراد رسول ہیں آپ کو حضور نبی کریم نے خدا سے مانگ کر لیا تھا،حضرت سیدنا عمر فاروق ؓ عظیم فاتح جنہوں نے دنیا کو بہترین نظام دیا،آپ کے عدل و انصاف،فتوحات اور شاندار کردار سے اسلام کا چہرہ روشن ہے،حضرت فاروق اعظمؓ کی دینی خدمات اور مثالی طرز حکومت دنیا بھر کے حکمرانوں کیلئے بہترین نمونہ عمل ہے،عدل فاروقی کا نفاذ پوری دنیا میں امن و سلامتی کا ضامن ہے،فاروق اعظمؓ نے 22 لاکھ مربع میل کے رقبے پر نظام مصطفےٰﷺ نافذ کیا۔
پیر ارشدعلی کاظمی
اسلام کی سربلندی کے لئے جان قربان کردینا پیغام حسینی ہے،پیر ارشدعلی کاظمی
Aug 12, 2022