تانگہ 

Aug 12, 2022

عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہے؟کمائی کیا ہے؟ اللہ کے دیئے گئے ہنر کو استعمال میں لا کر اپنا اور اپنی اولاد کا بوجھ اٹھانے کے قابل ہو جانا۔ یہ تعین کب اور کس نے کر دیا کہ کس کمائی میں برکت ہے اور کس کمائی میں برکت نہیں ہے ۔ کئی خواتین ایسی ہیں جو کسی بھی ذاتی مجبوری کی وجہ سے تین تین جابز کر کے اپنے بیٹے کو اعلیٰ تعلیم دلوا رہی ہیں تاکہ ان کا بیٹا کل کو بڑا ہو کر ایک ذمہ دار شہری بن سکے تو کیا اس کمائی میں برکت نہیں ہے ؟ کئی خواتین اپنی ذاتی شخصیت کی بہبود کے لئے بہت محنت سے کوئی تعلیم یا ہنر سیکھ کر اس کے ذریعے کما رہی ہیں تو کیا اس کمائی میں برکت نہیں ہے؟ باعزت طریقے سے گھر سے باہر قدم رکھنے والی عورت کو کیوں ہمارا معاشرہ (معذرت کے ساتھ ) چوک پر لا کھڑا کرتا ہے ؟ بیوی بیٹی کی کمائی کھانے جیسے طعنے کیوں وجود میں آ گئے ؟ بیوی اپنے شوہرکو بزنس میں انویسمنٹ کیلئے پیسے کیوں نہیں دے سکتی ؟ بیمار با پ کا علاج بیٹی اپنے پیسوں سے کیوں نہیں کروا سکتی ؟ وہ کڑوی اور سچی باتیں کہنے والا منٹو سچ بول گیا کہ ہمارا معاشرہ ایک عورت کو( معذرت کے ساتھ ) کوٹھا چلانے کی اجازت تو دے دیتا ہے لیکن تانگہ چلانے کی نہیں۔ 

مزیدخبریں