وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کا عمل جاری


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کا عمل جاری،سنٹرل سلیکشن بورڈ کے 3 روزہ اجلاس کے دوسرے روز متعدد کیسز منظور  گزشتہ روز اجلاس کی صدارت چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن زاہد سعید  نے کی۔اجلاس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 21 افسران کو گریڈ 21 میں جبکہ  24 افسروں کی گریڈ 20 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی  ۔گریڈ 20سے 21میں ترقی پانے والے ممکنہ افسران میں وسیم افضل چوہدری، نوید احمد، نواز نسیم، سعدیہ ثروت، سلمان مفتی، وسیم شمشاد، علی بہادر قاضی ،سارہ اسلم، نجم احمد شیخ، خالد سلیم، وجیہہ اللہ کنڈی، اکرم علی خواجہ، عبدالوھاب سومرو ،شہاب علی شاہ، ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، کامران رحمان، ڈاکٹر عائشہ سعید، اکرام اللہ،انجینئر سرفراز درانی، نذر محمد بزدار ،علی حسین ملک شامل ہیں ۔اجلاس میں سید ابرار حسین، وقاص عالم، عزیز احمد جمالی، مریم خان، مطیع اللہ، صدف انیس شیخ، شوکت علی، نادر چھٹہ، قیصر سلیم، محمد عثمان، صلوت سلیم، فیاض جتوئی, محمد ضیا الحق، سہیل اشرف، محمد ایاز، فیصل احمد، نواز سہو, محمود اسلم، شہباز طاہر ندیم، مسرت جبین، ظہیر حسن، فیاض حسین عباسی، نور احمد،  اور اسد ضامن کو گریڈ 20 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔سینٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس  میں  افسران کی ترقی کی سفارشات کو خفیہ رکھنے اور حفاظت کیلئے سیکو رٹی اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں ۔ پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکار اجلاس ہال کے باہر اور اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کے مختلف مقامات پر تعینات کیے گئے ہیں ۔  سینٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس  کے  آج تیسرے دن (12 اگست )   پاکستان پولیس سروس ، سیکرٹریٹ سروس اور آڈٹ اینڈ اکاونٹس سروس گروپ کے افسران کی 20 اور21  گریڈ میں ترقی دینے کی سفارشات تیار کی جائیں گی  اور  اجلاس میں ایک دن کی توسیع  کاامکان ہے ۔   چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن  کیپٹن (ر) زاہد سعید کی صدارت میں   گزشتہ روز  سینٹر ل سلیکشن  بورڈ  (سی ایس بی ) اجلاس   کے  دوسرے   دن    100 سے زیادہ افسران کو 20اور  21  گریڈ  میں ترقی دینے کی سفارشات منظور ی دی گئی ہیں ۔  سی ایس بی اجلاس میں ممبران  سمیت  چیف سیکرٹریز  اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔  سی ایس بی اجلاس  کے  دوسرے  دن  ایجنڈ ا میں   ،سیکرٹریٹ سروس ، فارن سروس گروپ، کامرس اینڈ ٹریڈ سروس گروپ،  اکنامسٹ سروس گروپ،ریلوے سروس گروپ اور ایکس کیڈر   افسران کی ترقی کی سفارشات   منظور ی شامل تھی تاہم   سیکرٹریٹ سروس گروپ کے افسران کی ترقی کا جائزہ موخر کردیاگیا اور ان لینڈ ریونیو سروس ،کسٹم سروس گروپ ،  ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ بورڈ  اور ایکس کیڈ ر افسران کی  گریڈ20اور21  کی ترقی کی سفارشات منظور کی گی ہیں۔  سی ایس بی اجلاس میں فا رن سروس گروپ کے افسران کی گریڈ21  میں ترقی کیلئے  18   اور  گریڈ20 میںترقی کیلئے  30ا فسران  ،  کامر س اینڈ ٹریڈ  سروس گروپ    گریڈ20  میں ترقی کیلئے 12 افسران کا پینل ،  اکنامسٹ  سروس گروپ  گریڈ20 میں ترقی کیلئے 5 افسران ، ریلوے سروس گروپ  میں گریڈ میں  21  ترقی کیلئے 5 افسران اور گریڈ20  میں ترقی کیلئے 7  افسران ،  ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران کی  گریڈ21میںترقی کیلئے   28،اور گریڈ20 میںترقی کیلئے  37 افسران ،کسٹم سروس کے افسران کی گریڈ21 میںترقی کیلئے    25افسران  اور گریڈ20 میںترقی کیلئے    81  افسران    ، ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ بورڈ افسران کی گریڈ21  میں ترقی کیلئے 6 اور   گریڈ20  میں ترقی کیلئے 6 افسران  سمیت  دیگر محکموں کے ایکس کیڈر افسران کی  ترقی کیلئے سفارشات منظور کی گی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...