سی او چوہدری بابر سے انجمن حسینیہ امام بارگاہ کاشانہ شبیر اور قومی امن یکجہتی کے عہدیداروں کی ملاقات‘ سرٹیفکیٹ پیش کیا 


ملتان( سماجی رپورٹر ) انجمن حسینیہ امام بارگاہ کاشانہ شبیر کینٹ اور قومی امن کمیٹی پاکستان(کینٹ) کے عہدیداران نے متولی امام بارگاہ سیدعلی اصغر رضوی، ممبران کینٹ بورڈ عبدالوحیدقریشی، محمد یعقوب شیرا کی قیادت میں وفد نے کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر چوہدری بابرحسین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا عاشور محرم کے دوران پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ بریگیڈیئر ریحان اور ایگزیکٹو آفیسر نے عزاداروں کی سہولیات کے لئے قابل ستائش اقدامات کئے ایگزیکٹو آفیسر چوہدری بابر حسین نے کہا کینٹ بورڈ کا نصب العین ہے۔وفدمیں غضنفرملک، تنویرعباس، سلیم احمد بھی شامل تھے وفد نے عمدہ کارکردگی اور محرم انتظامات پر امن کمیٹی کینٹ کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن