پاکستان واحد جمہوری ملک جہاں اقلیتوں کو برابر کے حقوق،مکمل تحفظ حاصل


ملتان (سپیشل رپورٹر)ایکٹیو آرگنائزیشن فار ڈویلپمنٹ ملتان اور جرنلسٹ رائٹس اینڈ ویلفئیر کمیٹی کے اشتراک سے اقلیتوں کے حقوق کے عالمی دن پر مقامی ہوٹل میں سمینار منعقد ہوا ، شیخ محمد فہیم، جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار ملک ارشد حسین بھٹی،راہنماء پی ایل ایف جنوبی پنجاب فیروزہ فیض ،سابق جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بارمالک خان لنگاہ ، لائبریری سیکرٹری ہائیکورٹ بارمس فرزانہ سلیمان،رانا مقصود افضل ،نجمہ جٹ راں،محمد اقبال راو¿،عمر فاروق خان بابر،رانا غلام حسین،ایاز علی شیخ،محمد عارف خان،راشد منیر،سماجی راہنماءشیخ افتخار،محمد جمیل اور وصی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان واحد جمہوری ملک ہے جس میں تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق اور مکمل تحفظ حاصل ہے جبکہ ہمارے ہمسایہ ملک میں اقلیتوں کے ساتھ جو ظالمانہ اور ناروا سلوک کیا جا رہا ہے وہ انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے جس کی طرف دنیا کو دیکھنا چاہئیے اور مسلمان ممالک کو چاہئیے کہ وہ نام نہاد جمہوری ملک بھارت کا مکمل بائیکاٹ کریں انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کو روکنے کے لئے دنیا اپنا کردار ادا کرے۔واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن