وہاڑی (نامہ نگار،کرائم رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی رانا شاہد پرویز کی ہدایات پر انچارج ویلفئیر برانچ تسلیم ساجد نے دل کے عارضہ میں مبتلا ہسپتال میں زیر علاج تھانہ مترو میں تعینات اے ایس آئی محمد جاوید کو وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور جا کر ویلفئیر کے حوالے سے امدادی چیکدیا۔ جبکہ کنسٹیل محمد امین کو جو کہ کینسر جیسے مرض میں مبتلا ہیں کو گھر جا کر امدادی چیک دیا گیا اسی طرح کنسٹیبل محمد الیاس جو کہ ڈکیتوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے کی ویلفئیر کے حوالے سے امدادی چیک ان کے گھر پہنچایا اور کنسٹیبل امین باری جو کہ دوران ڈیوٹی ایکسیڈنٹ زخمی ہوگئے تھے کو بائی نیم چیک تقسیم کیا اور عیادت کی۔