پاکستان کو دل و جان سے عزیز جانیں، ہرقربانی کیلئے تیار رہیں:عمر فاروق ڈار

Aug 12, 2022

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رہنما و امیدوار پی پی 63عمر فاروق ڈارنے کہا ہے کہ آزادی دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہے، پاکستان کو دل و جان سے عزیز جانیں اور اس کی حفاظت اور اس کی خاطر جان و مال کی ہرطرح کی قربانی دینے کیلئے تیار رہیں،پاکستان کی بنیاد نظریہ پاکستان یعنی دوقومی نظریہ ہے اور اسی بنیاد پر مسلمانان برصغیر نے پاکستان کا مطالبہ کیا، قائداعظم، علامہ محمد اقبال کی وجہ سے آزاد ہوئے، ان خیالات کا اظہار75ویں یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں اپنے صدارتی خطاب کے دوران کیا،، انہوں نے کہا کہ 14 اگست 1947کو دنیا کے نقشے پر پاکستان کا قیام معرض وجود میں آیا ہم اپنے بزرگوں اور تحریک پاکستان کے شہداء کو سلام محبت و عقیدت پیش کرتے ہیں کی جن کی عظیم قربانیوں اور جدوجہد کی بدولت آج ہم آزادوطن میں زندگی بسر کررہے ہیں اور ہمیں اپنے شہیدوں غازیوں اور بزرگوں کی قربانیوں کے احسان مند ہیں ،جو قومیں اپنے شہدا  اور مشاہیر کو یاد رکھتی ہیں وہ ہمیشہ تاریخ میں زندہ و جاوید رہتی ہیں اگر ہم اپنے بزرگوں اور شہدا  کو بھول جائیں تو ہماری آنے والی نسلیں اور تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کریگی۔

مزیدخبریں