گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر حاجی عبدالرئوف مغل ایم پی اے نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے اداروں بارے ہرزہ سرائی سنگین جرم ہے عمران خان اور ان کی امپورٹڈ ٹیم ملک دشمنی کی ساری حدود پھلانگ رہی ہے امریکی سازش کا واویلا کرنے والوں کا خیبر پختونخوا میں امریکی امداد قبول کرنا انکی منافقت بے نقاب کرنے کے لئے کافی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد چیمہ، میجر (ر) الطاف احمد چیمہ، چوہدری محسن چیمہ ، میاں طارق محمود، میر امجد اور ضلعی جنرل سیکرٹری ن لیگ شعیب الطاف چیمہ ودیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امریکی سازش کا ڈھونگ کرنے والوں نے خیبر پختو نخوا میںمریکی سفیر کا ریڈ کارپٹ استقبال کیااور نام نہاد خودداری کو بالائے طاق رکھتے ہوئے 36کیری ڈبے امداد کے طور پر لئے جس سے عمران خان کے بیا نئے کی حقیقت ظاہر ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ عوام اس شخص کے جھانسے میں ہرگزنہ آئیںجو بیرونی فنڈنگ سے پاکستا ن میں انتشار اور فساد کی سازش کر رہا ہے ۔