کراچی (نیوز رپورٹر)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ شہباز گل نے اداروں کیخلاف گھٹیازبان استعمال کی، عمران خان نے انکے بیان کی مذمت کیوں نہیں کی؟، کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا اداروں اور سربراہوں کے خلاف مہم برداشت نہیں کی جائے گی، عمران خان کو شہبازگل کی رکنیت معطل کردینی چاہیے تھی، عمران خان پہلے دن سے نااہل تھا، اہل رکھا گیا تھا، فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان نا اہل ہوگا، عمران خان اداروں کو دبائو میں لاکر بلیک میل کرنا چاہتے ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا عمران خان سے اداروں کا نیوٹرل ہونا برداشت نہیں ہورہا، کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ اگر ادارے نیوٹرل نہ ہوتے تو پنجاب کے ضمنی الیکشن کا نتیجہ مختلف ہوتا، عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں نااہل ہونگے۔ صوبائی وزیر نے کہا پی ٹی آئی کے دس پندرہ بندے توڑنا کوئی مسئلہ نہیں، عمران خان فارن فنڈنگ کیس سے بچنا چاہتے ہیں، اوپن اینڈ شٹ فنڈنگ کیس میں عمران خان نا اہل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتا ہے ادارے صرف اس کیلئے کام کریں، عمران خان نیجوحرکت کی کوئی جماعت اس کا سوچ نہیں سکتی۔ شرجیل میمن نے کہا عمران خان کے خلاف اعلی سطح کی جے آئی ٹی بنائی جائے، عمران خان کو ملنے والی چندے کی رقم منجمد کی جائے، ایف آئی اے تحقیقات کررہی ہے نیب بھی انکوائری کرے۔
اداروں ، سر براہوں کیخلاف مہم برداشت نہیں کی جا ئے گی: سندھ
Aug 12, 2022