12سال سے بلاک شناختی کارڈ وفاقی محتسب کے احکامات پربحال

Aug 12, 2022


کوئٹہ (بیورورپورٹ)کچلاک کے رہائشی  حاجی سردار محمد نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ میں درخواست دائر کی تھی کہ گزشتہ کئی سالوں سے ان کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا تھا۔ درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کے حکم پر عملے نے تحقیقات کا آغاز شروع کیا۔تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی کہ حاجی سردار محمد پاکستان کے معزز شہری ہیں اور شناختی کارڈ کا بنیادی حق ہے۔ وفاقی محتسب نے حکم دیا کہ  فوری طور پر درخواست گزار کا شناختی کارڈ بحال کرکے دیا جائے جس پرنادرا نے درخواست گزار کو اس کا  کارڈ بحال کرکے دے دیا۔

مزیدخبریں