تاجروں کے مسائل پر پنجاب حکومت کی سنجیدگی قابل ستائش : چوہدری سلطان 


لاہور(کامرس رپورٹر) چیئرمین پاکستان ہارڈ ویئر مرچنٹ ایسوسی ایشن چوہدری سلطان نے کہا ہے کہ تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے پنجاب حکومت کی سنجیدگی قابل ستائش ہے۔ فوکل پرسن چیئرمین پی ٹی آئی برائے تاجران ناصر سلمان کی انتھک کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہمارا وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے مطالبہ ہے کہ داتا دربار تا ریلوے سٹیشن لاہور کی درجنوں بڑی منڈیوں کیلئے سہولیات کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔ پارکنگ پلازوں کی تعمیر کی جائے۔ انفراسٹرکچر کے مسائل حل کئے جائیں۔ لاہور کے تجارتی و اقتصادی حلقے امید رکھتے ہیں کہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی تاجروں بازاروں مارکیٹوں اور منڈیوں کے مسائل حل کرنے میں ترجیحی بنیادوں پر احکامات جاری کرینگے۔ پاکستان ہارڈویئر مرچنٹ ایسوسی ایشن تاجروں کے حقوق اور تجارتی مراکز کے مسائل حل کروانے کیلئے نیک نیتی کے جذبے سے آگے بڑھتی رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن