ہنڈائی،فیفا کی ’’گولڈ آف دی سنچری‘‘مہم

Aug 12, 2022


لاہور(کامرس رپورٹر) ہنڈائی اور فیفالائے ’’گولڈ آف دی سنچری‘‘ (GOTC)مہم پاکستان میں نقل و حرکت کا مستقبل ہونے کے ناطے ہنڈائی نشاط موٹر ( پرائیویٹ ) لمیٹڈ (HNMPL) 26جولائی سے 30ستمبر 2022تک  Goal of the century (GOTC)کی مہم متعارف کروانے جا رہا ہے۔ اس مہم کا مقصدہے کہ گاڑیوں کی ٹیسٹ ڈرائیو کے ساتھ ساتھ ایک پلانٹیشن ڈرائیو کے تحت پودے بھی لگائے جائیں اور کسٹمر کو دعوت دی جائے کہ وہ GOTCکا حصہ بنیں اور اپنے نام کا ایک درخت لگانے کا موقع پائیں ۔ اس کے علاوہ اس مہم میں حصہ لینے والے ایک خوش نصیب شخص کو FIFAورلڈ کپ 2022™میں Dohaجانے کا موقع اور باقی سپورٹرز کو بہت سے انعامات جیتنے کا موقع بھی ملے گا ۔ ہنڈائی GOTCکے بارے میں بات کرتے ہوئے HNMPL کے سی ای او حسن منشا نے کہا ، ’’ اس دنیا کو آنے والی نسلوں کے لئے بہترین بنانا ہماری ذمہ داری ہے اور یہ صرف ایک کام نہیں بلکہ اس صدی کے لئے ہمارا مقصد ہے ـ۔‘‘ HNMPL کو توقع ہے کہ انہیں کسٹمرز کا بھرپور تعاون حاصل ہو گا اور وہ اس دنیا کے بہترین مستقبل کے لئے بطور معاون خود کو رجسٹر کروائیں گے اور ساتھ ساتھ GOTC کے فوٹو بوتھ میں تصویر بنوا کر اس بات کا عہد بھی کریں گے ۔ HNMPL اس صدی کا سب سے بنیادی مقصد حاصل کرنا چاہتی ہے جو کہ سب کی بہتری کے لئے ایک متحد دنیا ہے ۔ ہنڈائی ترقی پسند اور بہترین ماحولیاتی انتظامی سرگرمیوں کے ذریعے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ HNMPL پاکستان کی گاڑیوں کی مارکیٹ میں سب کی منفرد پسند کے مطابق گاڑیوں کی وسیع رینج پیش کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔

مزیدخبریں