یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے‘ شیخ رشید 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزراء زیادہ اور وزارتیں کم پڑ گئی ہیں۔ پانچ درجن سے زیادہ وزراء صرفِ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ عوام کی عدالت ہر صبح سوشل میڈیا پر لگتی ہے۔ 140 ملین باشعور نوجوان کی جیب میں فون ہے۔ لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران اقتدار کا کمبل چھوڑ رہے ہیں، اب کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا، حکمران زمینی حقائق سمجھنے سے عاری ہیں۔ عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہو نے والے ہیں۔ یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے۔ 45 دن بہت اہم ہیں، غربت کے ہاتھوں تنگ لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کے پی کے کے بعد بھتہ خوروں کی کالیں اسلام آباد اور راولپنڈی پہنچ گئی ہیں۔ آج تین بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور کل کی رات جلسہ کروں گا۔
شیخ رشید

ای پیپر دی نیشن