لاہور (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار) 8 اعلیٰ پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی پی او گجرات عطاء الرحمن کو سی پی او رپورٹ کرنے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی سید غضنفر علی شاہ کو ڈی پی او گجرات، ڈی پی او لیہ ندا عمر چٹھہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ایلیٹ فورس پنجاب جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن وہاڑی بشریٰ جمیل کو ایس پی پولیس ٹریننگ کالج لاہور تعینات کر دیا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے 4 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کامران عادل کو تبدیل کر دیا گیا۔ کامران عادل کو ڈی آئی جی لیگل تعنیات، اطہر اسماعیل ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور تعینات، آر پی او گوجرانوالہ عابد خان کو تبدیل کر دیا گیا۔ منیر مسعود نارتھ کو آر پی او گوجرانوالہ لگا دیا گیا۔
تقرر و تبادلے