ماہرین فلکیات کا کم عمر ترین  سیارہ دریافت کرنے کا دعویٰ 

لاہور (نیٹ نیوز) ماہرین فلکیات نے کم عمر ترین سیارہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سائنس دانوں نے اس دنیا کو محض 15 لاکھ سال پرانی  قرار دیا ہے۔ دریافت کیا گیا سیارہ زمین سے 395 نوری سال کے فاصلے پر ہے جبکہ یہ اتنا کمر عمر ہے کہ اس میں گیس اور مٹی ابھی اکٹھے ہو رہے ہیں۔ سی آسٹرو فزیکل جرنل نامی سائنسی جریدے میں کہا گیا ہے کہ دنیا اس دریافت کیے گئے سیارے سے 3 ہزار سال پرانی ہے۔ فرانس میں انسٹی ٹیوٹ آف پلانیٹولوجی اینڈ ایسٹرو فزکس کی ماہر فلکیات اور اس تحقیق میں شریک مصنفہ میریم بینسٹی نے کہا کہ سیارے کی دریافت  ہمارے اپنے ماضی کو دیکھنے کے مترادف ہے۔
سیارہ

ای پیپر دی نیشن