لاہور (نامہ نگار) پرانی انارکلی تھانہ میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ ملک ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وہ شہباز گل پر 15 سے 30 کلو ہیروئن ڈال سکتا ہے جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اس کے پاس ہیروئن موجود ہے۔ درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ 25 مئی 2022ء اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد کروایا۔ درخواست گزار نے کہا کہ رانا ثناء کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
درخواست