فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ، کے الیکٹرک  کیلئے بجلی 11.10 روپے یونٹ مہنگی 

Aug 12, 2022

اسلام آباد (نامہ نگار) نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائے جون2022ء کی مد میں 11.10  روپے  فی یونٹ اضافہ کی منظوری دے دی ہے۔ اتھارٹی نے  باقاعدہ نوٹیفکیشن  جاری کر دیا ہے۔ نیپرا اعلامیہ کے مطابق جون کا ایف سی اے کے الیکٹرک کے صارفین سے 2ماہ میں وصول کیا جائے گا، اگست میں صارفین سے 3روپے 1پیسہ جبکہ ستمبر میں صارفین سے 8 روپے 9پیسے چارج کیا جائے گا۔ کے الیکٹرک نے نیپرا سے 11روپے 39پیسے  یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا۔
کے الیکٹرک، بجلی 

مزیدخبریں