اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،پیر محمد نقیب الرحمن 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالمِ اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمد نقیب الرحمن نے کہا ہے  عاشورہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا پر وفاقی و صوبائی حکومتوں، انتظامیہ، سول اور فوجی حکام و جوانوں، امن کمیٹیوں، علماء کرام اور عوام الناس نے جس احساسِ ذمہ داری سے کام لیا وہ قابل صد تحسین ہے۔ ملک کو اس وقت جتنے داخلی اور خارجی خطرات لاحق ہیں اور ملک کو موجودہ در پیش صورت حال، سرحدوں کی حفاظت کے لئے اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے گزشتہ روز عید گاہ شریف میں منعقدہ ماہانہ محفل بارھویں شریف کے روحانی اجتماع میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قبلہ صاحبزادہ پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا حضور نبی کریمؐ، آپ کے گھر والے اہل بیت اطہار اور در والے اصحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین کی محبت ہی در حقیقت اصل ِایمان ہے ۔ محفل میں کثیر تعداد میں علماء کرام جن میں مفتی محمد عامر (کراچی)، مولانا حافظ محمد تحسین الاسلام،  علامہ محمد اکرام مدثر،علامہ قاری حسین احمد مدنی، حافظ غلام مصطفی، علامہ محمد حنیف، قاری محمد عارف،مفتی فیصل حسین نقشبندی اورعلامہ ضمیر اختر رانا و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ دربار رسالت مآب  میں نعت پاک کا نذرانہ عبد الکبیر، حافظ محمد رضوان، حافظ محمد عامر اور محمد سعد حسان و دیگر نے پیش کیا۔ محفل کا اختتام درود و سلام کے بعد پیر محمد نقیب الرحمن کی وطنِ عزیز کی سلامتی، خوشحالی، ترقی، افواجِ پاکستان کی سر بلندی اور اتحاد بین المسلمین کی خصوصی دعا  کے ساتھ ہوا جس کے بعد وسیع لنگر کا اہتمام بھی تھا۔
پیر محمد نقیب الرحمن 

ای پیپر دی نیشن