پاکستان، ترکیہ میں ترجیحی تجارتی معاہدہ طے، دستخط آج 

Aug 12, 2022

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ترجیحی  تجارتی معاہدہ طے پا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے پر آج باقاعدہ دستخط ہوں گے۔ ترجمان وزارت تجارت کے مطابق ترکیہ کے وزیر تجارت سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ترکیہ کے وزیر تجارت ڈاکٹر محمد ایم یو ایس دو روزہ دورے پر آئے ہیں۔ وہ اس ترجیحی تجارتی معاہدے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔
پاکستان، ترکیہ معاہدہ


 

مزیدخبریں