سوشل میڈیا پر وائرل تصویر شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی کی نہیں،وفاقی پولیس

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی پولیس نے کہاہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی کی نہیں یہ تصویر پہلے ہی کسی اور صوبے کے حوالات کی ہے اور ویب سائٹس پر اپ لوڈ ہو چکی ہے ا نٹرنیٹ سے پرانی تصویر کو اٹھا کر اپ لوڈ کرکے عوام میں اشتعال اور غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں پولیس نے کہا کہ قانون کی نظر میں مرد اور عورت برابر ہیں اور کسی بھی تفریق سے بالاتر ہے جرم میں اعانت کرنے والوں اور شواہد کو چھپانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گاقیاس آرائیوں سے گریز کریں اور قانون کی مدد کریں شہریوں سے گزارش ہے کہ ایسی غلط معلومات کو پھیلانے سے گریز کریں۔
وفاقی پولیس

ای پیپر دی نیشن