کراچی (اے پی پی) ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) کے پی ایچ ڈی طالب علم وقاص احمد نے امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن سے پاول ڈیوڈلے وائٹ انٹرنیشنل سکالر ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے انٹرنیشنل سکالر ایوارڈ وقاص احمد اور ان کے معاون مصنفین کو اعلی درجے کی تلخیص تحریر کرنے پر دیا ہے۔ وقاص احمد کے معاون مصنفین میں پروفیسر ڈاکٹر عصمت سلیم، ڈاکٹر عرفان خان، ڈاکٹر محسن خان، ردا ماریہ قاضی اور ربیعہ منیر شامل ہیں۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر کے ان محققین کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
ایوارڈ
پاکستانی طالب علم نے پاول ڈیوڈ لے وائٹ انٹرنیشنل سکالر ایوارڈ اپنے نام کر لیا
Aug 12, 2022