پی ڈی ایم کی جماعتیں عمران کے خوف سے اکٹھے ہوئیں، شاہ محمود 

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) سابق وزیر خارکا جہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہا ہے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی نہ ایک سوچ ہے اور نہ ہی ایک جھنڈا  وہ سب عمران خان کے خوف سے اکٹھے ہوئے ملکی معیشت انتہائی بدحالی کا شکار ہے بہت جلد عمران خان ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 157کی امیدوار مہر نور بانو قریشی کی حمایت میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا ۔ دریں اثنا شاہ محمود قریشی نے انتخابی مہم کے سلسلے میں یونین کونسل کائیاں پور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ملک ناصر پڑھیار‘ عمر نواز‘ لطیف گجر نے عمائدین علاقہ سمیت مہر بانو قریشی کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔ کارنر میٹنگ سے شاہ محمود نے کہا موسیٰ گیلانی الیکشن لڑنے سے قبل ایفی ڈرین کیس کا حساب دیں۔ ملتان کے عوام ایفی ڈرین کیس کے فیصلے کے منتظر ہیں۔
شاہ محمود 

ای پیپر دی نیشن