بااثر افراد کا دکان پر قبضہ‘ محنت کش اہلخانہ سمیت بیدخل


اڈاپل14 (نامہ نگار)جہانیاں کے نواحی چک 101 ٹوری ٹیل والا کے رہائشی متاثرہ الطاف اسکی اہلیہ نسیم بی بی اہل علاقہ بلال احمد ' واحد بخش اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اس چک کے با اثر افراد نے پنچروں کی دکان پر قبضہ کرنے کے بعد دکان مسمار کردی ہے اور اسلحہ کے زور پر گھر کا دروازہ توڑ کر گھر سے نکال دیا الطاف حسین نے بتایا کہ اپنی اہلیہ اور پانچ بچوں کے ساتھ سڑک پر ہی تپتی دھوپ اور رات گزار رہا ہوں جہانیاں پولیس کو درخواست دی مگر کوئی شنوائی نا ہوئی انہوں نے ڈی پی او خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...