ممکنہ ایجوکیشن جہانیاں کے  دفتر میں درختوں کاقتل عام


جہانیاں(نمائندہ نوائے وقت) محکمہ ایجوکیشن آفسران کی انوکھی منطق محمکہ ایجوکیشن آفس میں لگے لاکھوں مالیت کے قیمتی سرسبز سایہ دار درختوں کا قتل عام کر دیا گیاسرکاری اہلکاروں کا کہناہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسیر خانیوال صہیب عمران کے کہنے پر درخت کاٹے گئے ہیں اہلکاروں کی پرائیویٹ افراد کے ہمراہ سرسبز درخت کاٹ کر رکشوں پر لوڈ کرکے لے جانے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی کچھ درخت وہاں سے فوری غائب کروادئیے گئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صہیب عمران کا کہنا ہے کہ درختوں کی شاخوں کو ہلکا کرنے کے احکامات دئیے تھے کاٹنے کے ذمہ دار آفسران کے خلاف انکوائری کی جائے گی۔
اقتدار کے ایوانوں میں جانے والوں کوعوام کے مسائل کا ادراک نہیں‘راﺅجمیل
 خانیوال(خبر نگار)قومی اسمبلی حلقہ 145 کے امیدوار راو¿ محمد جلیل نے کہا کہ ملک و قوم کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کا دعویٰ کرنے والی حکومت نے عملاً عوام کو دیوالیہ کر دیا ہے غریب عوام کے ووٹوں سے اقتدار کے ایوانوں میں جانے والوں کو عوام کے مسائل کا کوئی ادراک نہیں آنے والا ہر دن عوام کے لیے نئے مسائل لا رہا ہے دور دور تک کسی بہتری کی کوئی امید نہیں ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ عام انتخابات میں عوام کے تعاون سے بھرپور حصہ لیں گے علاقے سے غربت اور پسماندگی،بے روزگاری کے خاتمے کا منشور لے میدان میں نکلیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...