پولیس نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر کو گرفتار کرنے سے گریزاں‘ خاتون کی خودسوزی کی دھمکی 

Aug 12, 2022


ملتان ( سپیشل رپورٹر)پولیس تھانہ شاہ رکن عالم بیوی اور بیٹی کو نان نفقہ ادا نہیں کرنے والے شوہر کو عدالتی احکامات کے باوجود مبینہ ملی بھگت کے باعث گرفتار کرنے سے گریزاں ہو گئی جس پر خاتون نے خود سوزی کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ اس سلسلے میں کلثوم یامین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2019ءمیں اس کے خاوند نعمان ساجد نے اسے بیٹی سمیت گھر سے نکال دیا جس پر نام نفقہ کے لئے فیملی عدالت سے رجوع کیا تو عدالت نے ماہانہ 5 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دیا لیکن 2 سال گزرنے کے باوجود نان نفقہ نہیں مل سکا ہے جس پر فیملی عدالت نے ایس ایچ او شاہ رکن عالم کو اسکے خاوند کو پیش کرنے کا حکم دیا اگر پولیس نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا تو وہ خود سوزی پر مجبور ہو جائے گی۔

مزیدخبریں