ملتان ( سماجی رپورٹر )لائنز انٹر نیشنل ڈسٹرکٹ کے گورنر محمد وسیم شیخ نے بارشوں سیلاب سے جنوبی پنجاب سمیت بلوچستان اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں ہونیوالے مالی و جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیا ہے اور سیلاب زدگان کی مدد کے لئے صاحب ثروت افراد اور سماجی تنظیموں سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے محدود وسائل سے تمام لوگ مستفید نہیں ہو سکتے اس لئے قوم سے اپیل ہے کہ سیلاب زدگان کے لئے امداد کے ازخود اقدامات کرے۔