لاہور(کامرس رپورٹر) سابق سینئر نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اعزازی کوآرڈینیٹر وفاقی ٹیکس محتسب مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام ایلیٹ برانڈز کو گلوبل برانڈنگ کی ضرورت ہے۔ دنیا میں مختلف ممالک میں اپنی اقتصادی سرگرمیوں موثر بنانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے بڑے برانڈز انٹرنیشنل ریٹیل چین نیٹ ورک بنائیں جس سے پاکستان کی کوالٹی مصنوعات دنیا بھر میں متعارف کروائی جاسکیں گی۔ پاکستانی صنعتکار تاجر دنیا بھر کے بڑے برانڈز کو کوالٹی مصنوعات تیار کرکے دیتے ہیں مگر وہ برینڈنگ پاکستانی نہیں ہوتی۔ انٹر نیشنل کمپنیز پاکستان سے مصنوعات تیار کرواکے اپنے نام سے سیل کرتی ہے۔ حکومت کو بھی پاکستانی مینوفیکچرر اور ٹریڈر کی انٹرنیشنل سطح پر بزنس کیلئے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے تمام برینڈز کو گلوبل برینڈنگ کی سخت ضرورت ہے۔ دنیا میں گلوبل برینڈنگ کرنے والے ممالک ہی ترقی کرتے ہیں۔ صنعت و تجارت زراعت اور مصنوعات کو گلوبل برینڈنگ کی پالیسی دے کر ملکی معیشت کو خسارے سے نکالنے کی ضرورت ہے۔
پاکستان کے تمام ایلیٹ برانڈز کو گلوبل برانڈنگ کی ضرورت :مہرکاشف یونس
Aug 12, 2022