لاہور(اسپورٹس ڈیسک) ریال میڈرڈ یوئیفا سپر کپ کا پانچویں مرتبہ چیمپئن بن گیا، ریال میڈرڈ نے یوئیفا سپر کپ کے فائنل میں اینٹراچٹ فرینکفرٹ کو نہ صرف 0-2 سے ہرا دیا بلکہ پانچویں مرتبہ ٹائٹل جیت کر بارسلونا اور میلان کا یہ اعزاز پانچ، پانچ بار جیتنے کا ریکارڈ بھی برابرکر دیا۔ ڈیوڈ الابا اور کریم بینزیما ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم ریال میڈرڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی کے اولمپک سٹیڈیم میں کھیلے گئے یوئیفا سپر کپ کے فائنل میچ میں ریال میڈرڈ اور اینٹراچٹ فرینکفرٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں ۔
جس میں ریال میڈرڈ کی ٹیم نے شاندار کارکاردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم اینٹراچٹ فرینکفرٹ کو 0-2 سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ یوئیفا سپر کپ جیت لیا۔
ریال میڈرڈ کے ڈیفنڈر ڈیوڈ الابا نے پہلا گول میچ کے 37 ویں منٹ میں سکور کر کے اپنی ٹیم کو اینٹراچٹ فرینکفرٹ کے خلاف 0-1 کی برتری دلا دی جس کو میچ 65 ویں منٹ پر سٹرائیکر کریم بینزیما نیایک گول کر کے 0-2 میں تبدیل کر دیا۔یوں ریال میڈرڈ نے فائنل میچ میں اینٹراچٹ فرینکفرٹ کو 0-2 گول سے ہرا کر پانچویں مرتبہ یوئیفا سپر کپ جیت لیا۔ ریال میڈرڈ کے کریم بینزیما 324 گول کے ساتھ کلب کی تاریخ کے دوسرے بہترین گول سکورر ہیں، جو راؤل گونزالیز سے ایک گول آگے ہیں جبکہ کرسٹیانو رونالڈو 450 گول کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔