لندن(آئی این پی)برطانیہ میں اگلے چار روز کے لیے شدیدگرمی کی نئی لہر آنے کی پیشگوئی پرمحکمہ موسمیات نے ہائی الرٹ جاری کیا ہے، برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کی رات سے اتوار تک موسم شدید گرم رہئے گا جس دوران درجہ حرارت 37 ڈگری سنٹی گریڈ رہے گا، جنوبی اور وسطی انگلینڈ اور ویلز کے کچھ حصوں میں جمعرات آدھی رات سے شدید گرمی کی لہر شروع ہوگی جو اتوار تک جاری ر ہے گی۔ محکمہ موسمیات نکے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی شدت سے جنگلوں میںآگ لگنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے جو کئی جگہوں تک پھیل سکتی ہے۔
برطانیہ گرمی
برطانیہ میں شدیدگرمی کی نئی لہر آنے کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات نے ہائی الرٹ جاری کر دیا
Aug 12, 2022