کامونکی(نمائندہ خصوصی) گاؤں ننگل دونا سنگھ کے اللہ رکھا اور قاضی کوٹ میں معمولی تلخ کلامی پر شاہد نے اپنے والد محمد حسین کی مدد سے ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے اللہ رکھا اور اْسکی بہن کو شدید زخمی کردیا،محلہ اسلام آباد کے عثمان گروپ کے عثمان،رعد،شعیب،تین نامعلوم افراد اور محلہ مسلم گنج کے اْسامہ گروپ کے اْسامہ،ابوزر،معاذ احمد اور تین نامعلوم افراد لڑائی جھگڑے کے دوران ایک دوسرے پر فائرنگ کررہے تھے جس کی زد میں آکر دوراہگیرچاندی چوک کا اسلم مسیح اورمحلہ صدر آباد کا علی حسن شدید زخمی ہوگئے۔سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔