قبضہ مافیا کی ایس ایچ او ر یلوے کیخلاف  پراپیگنڈہ مہم

Aug 12, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ریلوے کی اراضی  ہتھیانے سے روکنے پر قبضہ مافیا نے ایس ایچ او ریلوے گوجرانوالہ راشد شاہ زمان کیخلاف پراپیگنڈہ اور منفی ہتھکنڈے استعمال کرنے لگا، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ریلوے راشد شاہ زمان نے گوندلانوالہ پھاتک کے قریب ریلوے کی انتہائی قیمتی اراضی واگزار کروا لی اور قبضہ مافیا کے خلاف  مقدمات بھی درج کرنا شروع کر دئے، جس پر قبضہ مافیا کے سرغنہ خرم شہزاد عرف چارلی نے ایس ایچ اوکیخلاف سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر من گھڑت پراپیگنڈہ مہم شروع کر رکھی ہے تاکہ وہ قبضہ مافیا کیخلاف قانونی چارہ جوئی بند کر دیں ،شہریوں نے اس پر تشویش کا اظہار اور قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں