گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) دور جدید میں بھی پولیس جدید ذرائع استعمال کرنے اور تمام تر شواہد و معلومات ہونے کے باوجود ملزموں تک پہنچنے میں ناکام ، جرائم کی شرح میں اضافہ ، سی سی ٹی وی ویڈیوز کے باوجود جرائم پیشہ افراد آزاد اور وارداتیں میں مصروف ہیں، تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ہونیوالے قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی ، چوری ، راہزنی ، اغوا برائے تاوان سمیت خطرناک نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزم بیشتر اوقات میں سی سی ٹی وی ویڈیوز میں نظر آنے کے باوجود پکڑے نہیں جاتے ۔ علاوہ ازیں ملزموں کی موجودگی کا ریکارڈ ، ٹیلی فون کاجدید نوعیت کا نظام ہونے کے باوجود روایتی و ان پڑھ افسر تفتیش کو جدید خطوط پر گامزن نہیں کرتے ۔ محکمہ پولیس کا ٹیکنیکل ماہرین کا شعبہ کا غیر فعال ہے ۔ ملزم کا خاکہ تیار کرنے کا نظام بھی مفلوج ہو چکا ہے ۔ سی آئی اے پولیس بھرپور سرکاری وسائل رکھنے کے باوجود بھی ملزمان تک آسانی سے نہیں پہنچتی ۔ گوجرانوالہ کے تھانوں میں عرصہ سے تعینات تفتیشی افسران انتہائی آسان اور پر تشدد طریقہ تفتیش پر یقین رکھتے ہیں اور بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے ملزموں سے جرم کا اعتراف کرواتے ہیں حالانکہ پولیس اپنے وسائل اور دستیاب وسائل سے بالکل استفادہ نہیں کررہی ۔
گوجرانوالہ پولیس کا روائتی اندزا تفتیش،وارداتیں بڑھ گئیں
Aug 12, 2022