حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر توقیر الیاس چیمہ اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑڈی پی او سردار موارہن خان انچارج ٹریفک پولیس طارق محمود ہنجرا کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے تحت عشرہ محرم نہایت مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا ۔ عشرہ محرم میں امن وامان کے قیام پر مقامی علمائے کرام ، امن کمیٹی کے اراکین،میڈیا کے نمائندوں ، انجمن تاجران،اور شہر یوں کے بے حد مشکو ر ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی امام بارہ گاہ فوارہ چوک کے مجلس عزاکے منتظم فخر عباس بھٹی ایڈووکیٹ ، سیٹھ علی رضا ، گلزار حسین شیرازی ، الفت حسین نقوی، زوار لیاقت علی کھنو ، علامہ ذیشان حیدر نقوی ،ملک اشتیاق علی عابد، سید مزمل حسین نقوی، سید مامن رضا ترمذی، سید چن شاہ ،غلام عباس شیرازی اور دیگر نے کیا۔
محرم میں امن وامان پر حافظ آباد انتظامیہ،علما کے مشکور ہیں: فخر عباس بھٹی
Aug 12, 2022