کرونا مزید 353افراد شکار ایک شخص جاں بحق 229مریضوں کی حالت تشویشناک 

اسلام آباد؍ پشاور؍ نئی دہلی  (خبر نگار، بیورو رپورٹ، اے پی پی) ملک میں کرونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک شخص کا انتقال ہوا۔ کرونا کیسز کی شرح 2.10 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ مزید 353 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی۔ زیرعلاج مریضوں میں سے 229 کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں اب تک 30 ہزار 509 کرونا مریض انتقال کر چکے ہیں۔ مریضوں کی کل تعداد 15 لاکھ 60 ہزار 955 ہو چکی۔ ملک میں کرونا وائرس کے مزید 11 ہزار 388 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اب تک کل 2 کروڑ 97 لاکھ 76 ہزار 4 کرونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ خیبر پی کے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ محکمہ صحت کے مطابق خیبر پی کے  میں کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 332 ہے، خیبر پی کے میں 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے مزید 27 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق  خیبر پختونخوا میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 22ہزار 108ہوگئی۔ خیبر پی کے میں ایک دن میں 698 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق اس وقت صوبے میں فعال کیسز کی تعداد 738ہو گئی۔ بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 299 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 442206996 سے تجاوز کر گئی جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 53 اموات ہوئیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...