سبی (اے پی پی) اسسٹنٹ کمشنر سبی علی شاہ ایدھی نے ایدھی ایمبولینس سنٹر سبی میں لا وارث بچوں کو گود لینے کے لئے ایدھی جھولا کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں سیاسی و سماجی اور فلاحی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ایدھی ایمبولینس سنٹر سبی میں ایدھی کے رضاکاروں نے ایدھی جھولا کا قیام عمل میں لایا۔افتتاحی تقریب میں ایدھی ایمبولینس سنٹر سبی کے انچارج میر احمد ہاڑہ،سید نوراحمد شاہ، ابراہیم خان باروزئی،رحمت اللہ سومرو اور دیگر نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ لاوارث بچوں کو قتل کرنے کی بجائے ایدھی جھولا میں ڈال کر جائیں۔انہوں نے کہا کہ سبی میں ایدھی جھولا کا قیام سے بے سہارا بچوں کو سہارا ملے گا۔
سبی میں ایدھی جھولا کا افتتاح
Aug 12, 2022