میر غوث بخش بزنجو جموریت اور عدم تشدد کے علمبردار مظلوم کی توانا آواز تھے مقررین

گوادر (بیورورپورٹ) میر غوث بخش بزنجو کی 33 ویں برسی کے موقع پر نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار گوادر کے زیر اہتمام نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں تعزیتی ریفرنس ہوا۔ مقررین نے میر غوث بخش بزنجو کے سیاسی کردار کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میر غوث بخش جمہوریت کے سب سے بڑے علمبردار، عدم تشدد، مظلوم اور محکوم لوگوں کی توانا آواز تھے، انہوں نے اپنی تمام عمر جدوجہد میں گزاری لیکن اپنے اصولوں پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میر غوث بخش بزنجو بلوچستان کے سیاسی امام تھے انہوں نے جدید سیاست کی بنیاد ڈالی وہ ترقی پسند، روشن فکر اور روشن خیال سیاست کے داعی تھے ان کی سیاست کا حلقہ اثر صرف بلوچستان تک موجود نہیں تھا بلکہ وہ ملک بھر کے پسندیدہ سیاستدان رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میر غوث بخش بزنجو نے ایسے سیاسی اصول وضع کئے جو شاید دیگر سیاست دانوں میں موجود نہیں تھے وہ سیاست میں نوجوانوں کے کردار کے پرجوش حامی تھے اور انہوں نے نوجوانوں کو اپنا سیاسی وارث قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میر غوث بخش بزنجو نے اپنی زندگی کے کئی قیمتی سال قید و بند کی صعوبتوں میں گزارے لیکن اس کے پایہ استقلال اور عزم میں عمر کے آخری حصے میں بھی لغزش نظر نہیں آئی بلکہ وہ اپنے سیاسی اصولوں پر قائم رہے۔ انہوں نے کہا کہ میر غوث بخش بزنجو نہ صرف بلوچستان کے جید سیاسی رہنمائ تھے بلکہ ان کا شمار اشیاءکے بہترین سیاسی اکابرین میں ہوتا ہے جسکی آج بھی ساری دنیا متعرف ہے۔ انہوں نے کہا کہ میر غوث بخش بزنجو سیاست میں موروثیت کے قائل نہیں تھے بلکہ وہ سیاسی کیڈر کو اپنا جانشین سمجھتے تھے اور سیاسی عمل کی آبیاری کو قومی سوچ اور شعور کے فروغ کا ذریعہ گردانتے تھے۔ مقررین میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءاشرف حسین، صوبائی فشریز سیکرٹری آدم قادربخش، ضلعی صدر فیض نگوری، تحصیل صدر ناگمان بلوچ، حمید انجینئر، رستم ایڈووکیٹ، بی ایس او پجار کے سی سی ممبر ظریف دشتی، محمد حیاتان، سابق ضلعی چیئرمین بابو گلاب، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر عابد رحیم سہرابی اور گوادر پریس کلب کے سابقہ صدر نور محسن شامل تھے۔ تعزیتی ریفرنس میں نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے کارکنوں کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور دیگر شعبائے زندگی سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد شریک تھی۔ تعزیتی ریفرنس کے نظامت کے فرائض نیشنل پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری ولید مجید نے اداکیے۔

ای پیپر دی نیشن