75واں یوم آزادی نصیرآباد میں شایان شان طریقے سے منانے کے انتظامات

Aug 12, 2022

نصیرآباد(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد حسین نے کہاکہ نصیرآباد میں پاکستان کی 75 ڈائمنڈ گولڈن جوبلی شایان شان طریقے سے منائی جائے گی تمام ضلعی ہیڈز آفیسر دفاتر اور سرکاری رہائش گاہوں پر چراغاں کریں سبزہلالی پرچموں اور جھنڈیوں سے دفاتر کے کونے کونے سجائے جائیں ضلع نصیرآباد میں جشن آزادی کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میںافسروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی اسسٹنٹ کمشنرز خادم حسین کھوسہ حدیبیہ جمالی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ڈاکٹر ایاز حسین جمالی عجب خان مندوخیل عبدالحمید پلال غلام مصطفیٰ ہانبھی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویڑنل انفارمیشن آفیس نصیرآباد نیک محمد پلال ڈویڑنل ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبدالرحیم بلوچ حاجی خان جونیجو بابو اصغر رند اسپورٹس آفیسر رحیم بخش جویا سکندر خان گورشانی عابد حسین رند نادر علی پہنور خیراللہ علی گوہر خانزادی بلوچ سمیت دیگر آفیسران اور ان کے نمائندگان موجود تھے۔ 75ویں جشن آزادی کی بڑی تقریب کمشنر نصیرآباد آفس میں ہوگی ۔

مزیدخبریں