صحافیوں پر مبینہ حملہ کیس ، سینیٹر فیصل جاوید خان کی عبوری ضمانت منظور 

Aug 12, 2022

اسلام آباد(وقائع نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشد محمود جسرا کی عدالت نے صحافیوں پر مبینہ حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف سینیٹر فیصل جاوید خان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا۔گذشتہ روز تھانہ بنی گالہ میں درج مقدمہ میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کے دوران سینیٹر فیصل جاوید خان ایڈووکیٹ اپنے وکیل سردار مصروف خان عابد ایڈووکیٹ اور فیصل نواز جدون ایڈووکیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاگیاکہ بیان میں کہا گیا کہ نامزد ملزم نے عدالت کے سامنے قانون کی بالادستی کے لیے عدالت پیش ہوئے ہیں اور شامل تفتیش بھی ہوں گے،وکلاء  کے دلائل سننے کے بعدعدالت نے10 ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض فیصل جاوید خان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت 17 اگست تک کیلئے ملتوی کردی۔
 عبوری ضمانت منظور

مزیدخبریں