اسلام آباد (خبر نگار) مک میں کرونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک شخص کا انتقال ہوا۔ کرونا کیسز کی شرح 2.10 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ مزید 353 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی۔ زیرعلاج مریضوں میں سے 229 کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں اب تک 30 ہزار 509 کرونا مریض انتقال کر چکے ہیں۔ مریضوں کی کل تعداد 15 لاکھ 60 ہزار 955 ہو چکی۔ ملک میں کرونا وائرس کے مزید 11 ہزار 388 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اب تک کل 2 کروڑ 97 لاکھ 76 ہزار 4 کرونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
کرونا