کراچی: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر 2 روپے 88 پیسے کی کمی کے بعد 216 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ڈالر کو فروخت کرنے کا رجحان بڑھ گیا تھا۔فاریکس ڈیلرز کے بیان کے مطابق ڈالر کی فروخت میں اضافہ ہوا اور رواں ہفتے بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی فروخت جاری و ساری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں اضافے کی وجہ درآمدی بل میں کمی ہے۔
دوسری جانب عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے بھی پروگرام کی منظوری سے متعلق خبریں سرمایہ کاروں کیلئے روپے کی طرف رجحان میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں کمی حوصلہ افزاء ہے۔
ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ڈالر کی قدر میں کمی گزشتہ ہفتے سے ریکارڈ کی جارہی ہے۔ گزشتہ ہفتے سے یہ صورتحال مختلف نہیں جبکہ 2 روز کی تعطیل کے بعد کاروبار کے آغاز سے ہی روپے کی قدر بہتری کی جانب گامزن ہے۔