پابندی کیس ہول سیلرز سے ٹیکس، بجلی بل، کھلے تیل کے فروخت کی دستاویزات طلب

کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے کھلے گھی اور تیل پر پابندی کے کیس میں ہول سیلرز سے ٹیکس، بجلی کے بل اور کھلے تیل کے فروخت کی دستاویزات طلب کرلی ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ میں دوران سماعت چیف جسٹس احمدعلی شیخ نے ریمارکس دیے کہ کس فیکٹری سے ہول سیلرکھلا تیل لے رہے ہیں کچھ توثبوت دیں۔ کئی فیکٹریاں بغیرلائسنس چل رہی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت کیسے دی جائے؟۔ ہم کیس کی جزوی سماعت مکمل کرلیتے ہیں۔ عدالت نے ہول سیلرز سے ٹیکس، بجلی کے بل اور کھلا تیل فروخت کرنے کی دستاویزات طلب کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔
دستاویزات طلب

ای پیپر دی نیشن