شہروز کاشف 10 بلند ترین چوٹیاں سر کرنیوالے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما قرار

Aug 12, 2022 | 13:08

ویب ڈیسک
شہروز کاشف 10 بلند ترین چوٹیاں سر کرنیوالے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما قرار
شہروز کاشف 10 بلند ترین چوٹیاں سر کرنیوالے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما قرار

پاکستان کے 20 سالہ نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
 نوجوان کوہ پیما نے 20 سال کی عمر میں 8 ہزار 80 میٹر بلند گیشربرم  ون چوٹی سر کرلی، جس کے بعد وہ 10 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔شہروز کے والد نے بتایا کہ کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف 4 بج کر 9 منٹ پر سمٹ پر پہنچے۔شہروز نے برطانوی کو ہ پیما ایڈریانا بروانلی کا ریکارڈ 12 روز میں توڑ دیا، ایڈریانا  نے 30 جولائی کو 10 بلند ترین چوٹیاں 21 سال کی عمر میں سر کی تھیں۔شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کرنیوالے صرف دوسرے پاکستانی ہیں۔

 20 سالہ کوہ پیما شہروز کاشف کی نظریں تمام 14 چوٹیاں سر کرنیوالے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما کے ریکارڈ پر ہیں۔
شہروز کا کہنا ہے کہ وہ اس سال شیشاپنگما، چوایو اور داولاگیری بھی سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ اگلے سال مارچ میں اناپورنا سر کر کے ریکارڈ مکمل کر لیں گے۔
واضح رہے کہ شہروز نے 2019 میں براڈ پیک کو سر کیا تھا جبکہ 2021 میں انہوں نے ایوریسٹ، کے ٹو اور مناسلو کی چوٹیاں سر کی تھیں۔اس سال شہروز، کنچنجونگا، لوٹسے، مکالو، نانگا پربت اور گیشربرم ٹو بھی سر کر چکے ہیں جبکہ ان  کے ساتھ امتیاز سدپارا اور ساجد علی سدپارا نے بھی جی ون سر کی تھی۔

مزیدخبریں