موبائل فون پر دھمکیاں دےنے والے کےخلاف مقدمہ

Aug 12, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) تھانہ صدر وزیر آبادپولیس کو محمد ذیشان نے درخواست دی کہ گزشتہ روز گھر میں موجود تھا کہ گھر کے موبائل فون پر کال آئی کالر نے اپنا نام عبدالرحمن بتایا اور کہا کہ تم لوگوں نے آج رات تک اپنی بیوی ثنا ذیشان کو طلاق نہ دی تو تمہیں اور گھر والوں کو قتل کرکے گھر کو آگ لگا دینگے پولیس نے مقدمہ درج کرکے ابتدائی تفتیش شروع کردی ۔

مزیدخبریں