لاہور میں اورنج لائن میٹروٹرین میں بزرگوں اور خصوصی افراد کو مفت سفر کرنے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پرکیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ بزرگوں اور خصوصی افراد کے کو مفت سفر کی سہولت کے ساتھ ساتھ خواتین اورطلباء کو اورنج ٹرین کے کرائے میں رعایتی پیکج دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ اسٹیج وائز مقرر کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔اورنج لائن میٹروٹرین کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کاجائزہ لینے کیلئے ایڈوائزی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اورنج لائن میٹروٹرین کے اسٹیشنز پر بھی سولر سسٹم لگائے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ لاہور میں الیکٹرک بسوں کا پائلٹ پراجیکٹ بھی شروع کیا جائے گا۔